2 مارچ، 2012، 12:15 PM

پاکستان

پاکستان میں سينيٹ انتخابات کيلئے پولنگ شروع

پاکستان میں سينيٹ انتخابات کيلئے پولنگ شروع

مہر نیوز- 2 مارچ 2012ء: پاکستان میں سينيٹ انتخابات کيلئے پولنگ شروع ہو گئي ہے سينيٹ کي 45 نشستوں کے ليے 92 اميدواروں کے درميان مقابلہ ہو رہا ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سينيٹ انتخابات کيلئے پولنگ شروع ہو گئي ہے سينيٹ کي 45 نشستوں کے ليے 92 اميدواروں کے درميان مقابلہ ہو رہا ہے. 9سينيٹرز پہلے ہي بلا مقابلہ کامياب ہو گئے ہيں. پنجاب کي سات جنرل نشستوں پرآٹھ اميدواروں جن ميں پاکستان پيپلز پارٹي ،مسلم ليگ ن ،مسلم ليگ ق اور آزاد اميدوار شامل ہيں. پنجاب اسمبلي کے اراکين جنرل نشستوں کے ليے ان کا انتخاب کريں گے .سندھ کي سات جنرل نشستوں پر آٹھ اميدواروں جن ميں پيپلز پارٹي،متحدہ قومي موومنٹ اور ہم خيال کے اميدوار،خواتين کي دو نشستوں پر تين اور اقليت کي ايک نشست پر دو اميدواروں کے درميان مقابلہ ہوگا.سندھ اسمبلي کے اراکين تين بيلٹ پيپرز کے ذريعے اپنے پسنديدہ اميدوار کو ووٹ ديں گے .خيبر پختونخوا کي سات جنرل نشستوں پر نو اميدوار،ٹيکنوکريٹس ،علماء کي دو نشستوں پر5 ،خواتين کي دو نشستوں پر چار اور اقليت کي ايک نشست پر دو اميدوار ميدان ميں ہيں. صوبہ خيبر پختونخواميں پيپلز پارٹي ،عوامي نيشنل پارٹي،جميعت علمائے اسلام ،مسلم ليگ ن،مسلم ليگ ق اور آزاد اميدواروں سميت 20اميدوار ميدان ميں ہيں.صوبہ بلوچستان ميں سينيٹ کي سات جنرل نشستوں پر اٹھارہ اميدوار ،خواتين کي دو نشستوں پر 9،ٹيکنوکريٹس علماء کي دو نشستوں پر 8جبکہ اقليت کي ايک نشست پر 5 اميدواروں کے درميان مقابلہ ہے۔

News ID 1548714

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha